ورنگل میں سی اے اے ، این آر سی ، حقائق و اثرات پر کل اجتماع عام

   

ورنگل ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : محمد خالد سعید ناظم ضلع ورنگل کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند ورنگل کے زیر اہتمام 5 جنوری اتوار 11 بجے دن تا ظہر بمقام مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ورنگل میں سی اے اے و این آر سی سے متعلق ایک اجتماع عام بعنوان حقائق و اثرات منعقد کیا جارہا ہے ۔ سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و صدر مسلم رابطہ کمیٹی ورنگل صدارت کریں گے ۔ پروفیسر محمد فہیم الدین احمد جنرل سکریٹری جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کا توسیعی لکچر ہوگا ۔ تمام سے معہ افراد خاندان ، دوست احباب سے شرکت کی خواہش کی ، خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا ۔۔