جناب عامر علی خاں، مولانا یوسف زاہد مہمانان خصوصی ہوں گے،انتظامات کیلئے اجلاس کا انعقاد
ورنگل۔/17 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل میں ادارہ ’سیاست‘ و میناریٹیز انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام 18 ڈسمبر بروز اتوار صبح 10 بجے تا 3 بجے دوپہر بمقام مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ورنگل میں دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ کے علاوہ مولانا یوسف زاہد المظاہری چیرمین کھادی اینڈ ولیج بورڈ ریاست تلنگانہ شرکت کریں گے جبکہ صدارت ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر فورم کریں گے۔ والدین کو اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتے طئے کرنے میں آسانی ہوسکے جس کیلئے پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ، ایم بی اے، پوسٹ گریجویشن، بی ایڈ، انٹر، ایس ایس سی، حافظ ، عالم ، فاضل، ٹیکنیکل اور دیگر تعلیمی قابلیت رکھنے والے لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں کیلئے پروگرام میں الگ الگ ٹیبل پر بائیو ڈاٹا کا والدین مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ پروگرام کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر انیس صدیقی صدر فورم، ڈاکٹر رضا ملک اسوسی ایٹ پروفیسر کاکتیہ میڈیکل کالج، محمد معشوق ربانی، خیرالناصرین، سید نوید، سیداکبر، محترمہ نصرت جہاں، خسرو سلیم، محترمہ عظیمہ بیگم، محسنہ بیگم، نازنین بیگم، رخسانہ ، تمیزا بیگم، صبیحہ بیگم، تسلیم سلطانہ، ایم اے نعیم و دیگر موجود تھے۔