سید فاروق احمد صدر ،محمد عبداللہ عبدالرحیم بیگ معتمد اور جاوید پاشاہ خازن منتخب
ورنگل ۔امیر ضلعی جمعیت اہلحدیث ورنگل جناب محمد سلطان خان کی صدارت میں کابتاریخ 9فروری 2021کو کاسمو کنونشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں شہر ی جمعیت اہلحدیث کا اجلاس منعقد ہو ا۔صوبائی جمعیت اہلحدیث تلنگانہ کے اعلی عہدیداران فضیلتہ الشیخ سید حسین مدنی ناظم جمعیت اہلحدیث تلنگانہ ،جناب ابوالمجاہد الیاس نائب امیر جمعیت اہل حدیث تلنگانہ بطور مبصر و مشاہد تشریف لائے ۔انتخابی کاروائی کی شروعات شہر ورنگل کے مختلف حلقہ جات کے از سر نو تشکیل سے عمل آئی اور شہر میں مختلف اکائیاں بنائی گئیں ۔حلقہ جات کی تشکیل نو کے بعد سید فاروق احمد کو امیر شہر ی جمعیت اہلحدیث ورنگل ، عبداللہ عبدالرحیم بیگ کو شہری معتمد جمعیت اہلحدیث اور جاوید پاشاہ کو خازن کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا ۔اس کمیٹی کی میعاد پانچ سال ہوگی ۔اس انتخابی میٹنگ میں ذمہ داران و اراکین جماعت بڑی تعداد میں شریک ہوئے جن میں سابق امیرشہری جمعیت اہلحدیث سید عثمان سلیم ،سابق ناظم شہری جمعیت اہلحدیث عبدالجبار ،سابق نائب امیر شہری عبدالحکیم ،صدر مسجد اہلحدیث عبدالقہار ،محمد زاہد ،محمد ابراہیم ،محمد فیاض ،سی شفیق الرحمن ،عبدالرشید ،طیب اور دیگر افراد جماعت شامل تھے ۔انتخابی کاروائی کی تکمیل کے بعد ناظم جمعیت اہلحدیث تلنگانہ نے تذکیری کلمات پیش کئے۔