ورنگل میں مختلف سڑک حادثات، 7 افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 26 مارچ (سیاست نیوز) ضلع ورنگل میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں ایک ہی دن میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 سے زیادہ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تیزرفتاری اور لاپرواہ ڈرائیورنگ کے نتیجہ میں سڑک حادثات پیش آئے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سخت قوانین کے باوجود لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے کے نتیجہ میں جانی نقصان ہو رہا ہے۔ ضلع کے حسن پرتی میں ٹرک کی ٹکر سے بائیک پر سوار مہیش اور پون برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ تیکومتلا منڈل میں ٹرک نے راہگیر کو ٹکر دے دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ رام کرشنا پورم میں ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو خواتین کی موت ہوگئی۔ کتہ پلی میں ٹپر نے ایک شخص کو ٹکر دیدی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ موگولا پلی میں بھی ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس حادثہ میں ایک پانچ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ وینکٹاپورم میں ٹرک نے آٹو کو ٹکر دیدی جس میں سوار خواتین شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ مقامی عوام نے نیم برہنہ احتجاج کرتے ہوئے لاپرواہ ٹرک ڈرائیورس کے خلاف سخت کارروائی کا ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا۔ ضلع میں لاپرواہ ڈرائیونگ کے نتیجہ میں پیش آنے والے سڑک حادثات پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا۔ ش