جنرل نالج زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے پر زور، ماہرین کا خطاب
ورنگل ۔ 7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام طلباء و نوجوانوں میں مسابقتی امتحانات گروپ II، III ، IV ٹسٹ زی ایس سی (TRT، ہاسٹل ویلفیر آفیسر، ایس آئی پی سی مین، جونیر لکچرر کے لئے ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے حکام کی جانب سے انٹرویوز اور دوسرے مراحل ہوا کرتے ہیں۔ اس سے نمٹنے کے لئے روزنامہ سیاست ورنگل کے زیر اہتمام ان امتحانات میں طلباء و نوجوانوں کو کس طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے اس سے واقف کروانے کے لئے مسلم کمیونٹی سنٹر ملک روڑ، ورنگل میں یہ پروگرام کافی اہمیت کا حامل رہا ہے جس میں مقررین نے طلباء کو ان امتحانات و انٹرویوز کی تیاری سے متعلق واقف کروایا جس میں ڈاکٹر جلیل احمد، جناب رحمن (سیاست) اور دوسروں نے شرکت کی۔ جس میں طلباء نوجوانوں کو ان امتحانات کی تیاری اور انٹرویوز کے طریقہ کار سے واقف کروایا گیا۔ مقررین نے طلباء پر زور دیا۔ اس مسابقتی امتحان میں جنرل نالج کو زیادہ سے حاصل کریں اور مستعدی کے ساتھ امتحان دیں تو اس کا نتیجہ بہتر سے بہتر ہوگا۔ جناب ایم اے قدوس نے کہا کہ ورنگل میں جو طلباء و نوجوانوں نے اس مسابقتی امتحان میں کوچنگ فراہم کی گئی ہے اس کا جناب عامر علی خان اور دوسروں سے اظہار تشکر کیا جاتا ہے۔ ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست نے نظامت کی۔ جناب شام سیاست نے بھی طلباء کو امتحانات کی کامیابی کے گر بتائے۔ جناب خواجہ عظیم الدین نے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اس شعور بیداری پروگرام کے ذریعہ طلباء و نوجوانوں نے امتحان کی تیاری اور دوسرے امور پر بہت کچھ سیکھا اور مسرت کا اظہار کیا۔