ورنگل ۔مسجد افضلیہ درگاہ شریف قاضی پیٹ میں نماز عید 8بجے ہونگی۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسروپاشاہ سجادہ نشین نماز عید کی امامت کے فرائض انجام دینگے
٭مسجد کوثر منڈی بازار ورنگل میں نماز عید ٹھیک 8بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا الحاج خواجہ جعفر العابدین رضوی نماز عید کی امامت کریں گے۔
٭مسجد نعمانیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ میں نماز عید 9 بجے ہوگی۔ مولانا میر ادریس علی اعجاز بیابانی نماز عید کی امامت کریں گے۔
٭مسجد درگاہ حضرت ہدایت علی شاہ مولاعلی ورنگل میں نماز عید ٹھیک 8:45 بجے ہونگی۔ مولانا خواجہ فصیح الدین نظامی نماز عید کی امامت کریں گے۔
٭مسجد افضلیہ، شانتی نگر ورنگل میں نماز عید ٹھیک 7 بجے ہوگی۔ مولانا حافظ عبدالکریم رضوی نماز عید کی امامت کریں گے۔
٭مسجد المومنین یل بی نگر ورنگل میں نماز عید ٹھیک 8 بجے ہونگی مولانا حافظ عقیل احمد نوری نماز عید کی امامت کرینگے۔
٭جامع مسجد قاضی پیٹ اسٹیشن میں نماز عید ٹھیک 7 بجے ہونگی۔ مولانا محمد محبوب الرحمن رضوی نماز عید کی امامت کرینگے۔
٭مسجد زمزم چارباولی میں نماز عید ٹھیک 8:45کو ہونگی مفتی شرف الدین ثقافی نماز عید کی امامت کرینگے۔
آتماکور میں نماز عیدالاضحی
آتماکور۔الفلاح ٹرسٹ چئیرمین محمد شبیر احمد کی اطلاع کے بموجب عیدالاضحی کی نمازعید گاہ کے بجائے مساجد میں ہی ادا کی جائے گی۔ مسجد نور میں 7:30 بجے عیدالاضحی کی نماز کی امامت مولانا عبدالعلیم رشادی کریں گے۔ جامع مسجد اعظم جاہی میں 8 بجے حافظ عبدالمقتدر فیضی امامت کریں گے، 8-30بجے مسجد سیدیہ میں امامت حافظ محمد محمود نظامی- 9 بجے مسجد عمادی میں حافظ محمد ضیاء الرحمن فہیم کوثری امامت کریں گے- اس موقع پر انھوں نے مصلیوں سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے وضو بناکر آئیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ماسک لگاکر آئیں، اپنے ساتھ جا نماز بھی لائیں۔