ورنگل میں نوجوانوں کی ہراسانی سے خاتون کانسٹبل کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ورنگل کمشنریٹ کی ایک اے آر خاتون کانسٹبل نے دو نوجوانوں کی ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ انیتا ساکن پروت گری منڈل ورنگل ضلع جو آرمڈ ریزرو ونگ ورنگل کمشنریٹ کا قریبی رشتہ دار راجندر جو گزشتہ چار سال سے انیتا سے شادی کرنے پر زور ڈال رہا تھا اور اسے ویڈیو کالس کر کے ہراساں کررہا تھا ۔ جس کے بعد انیتا نے اس کے والدین کو اطلاع دی جس کے بعد انیتا کے والدین نے شادی سے انکار کردیا ۔ اس کے باوجود راجندر مسلسل ہراساں کررہا تھا ۔ اسی دوران راجندر کو پتہ چلا کہ انیتا جبار لال نامی نوجوان جو انیتا کا ہم جماعت ہے دونوں شادی کرنے پر غور کررہے تھے ۔ جس پر راجندر نے جبار سے فون پر بات کی جس کے بعد جبار بھی انیتا کو ہراساں کرنا شروع کردیا اور شادی کے لیے رقم کا مطالبہ کیا ۔ راجندر اور جبار دونوں نے انیتا کو ہراساں کرنا شروع کردیا ۔ جس سے تنگ آکر انیتا نے زہر پی لیا جسے افراد خاندان نے فوراً دواخانہ کو منتقل کیا جہاں وہ علاج کے دوران ہلاک ہوگئی ۔ والدین کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔ش