حیدرآباد۔ 2 فروری (سیاست نیوز) ضلع ورنگل کے نیک کنڈہ منڈل میں دو شرابیوں نے پولیس پر مشتبہ طور پر حملہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک آٹو ڈرائیور مسافروں کے ساتھ سوری پلی جارہا تھا اور قریب سے بائیک پر دو نوجوان جو نرسم پیٹ جارہے تھے آٹو ڈرائیور تیز رفتاری سے آٹو لے کر چلا گیا جس پر برہم نوجوانوں نے آٹو کو روک کر آٹو ڈرائیور اور خاتون مسافر پر بھی حملہ کردیا۔ آٹو ڈرائیور نے فوراً 100 نمبر پر کال کرکے اس کی اطلاع دی جب مقام پر پولیس پہنچی تو دونوں نوجوان جو نشہ کی حالت میں تھے مبینہ طور پر پولیس پر ہی حملہ کردیا۔ پولیس نے انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور ان کی ڈرنک اینڈ رائیو ٹسٹ کیا گیا۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)