ورنگل ۔مولانا محمد عتیق الرحمن اسعدی کے بموجب المدرستہ العربیہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے زیر اہتمام 16مارچ ،بروز چہارشنبہ ،بوقت بعد نماز مغرب ،بمقام احاطہ مدرسہ ھذا آکاش نگر ،عقب ریلوے گیٹ جان پاک شہید ورنگل میں اجلاس عام تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی حفاظ کرام اور تقریب سنگ بنیاد عمارت مدرسہ و اسکول کازیر صدارت مولانا محمد یوسف زاہد مظاہری چیرمین کھادی ولیج بورڈ حکومت تلنگانہ ، زیر سر پرستی مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی امیر شریعت و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا، انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا احمد عبداللہ طیب قاسمی، مولانا محمد شفیع الدین ندوی و نقشبندی ، مولانا محمد محمد موسی ٰ خان ندوی ، مولانا قاری محمد اعجاز الدین قاسمی ،مفتی محمد انعام الرحمن جمیل قاسمی، مولانا ہارون رشید قاسمی ،مولانا محمد عبدالستار قاسمی ،مولانا محمد فصیح الدین قاسمی ،مولانا محمد عبدالحفیظ قاسمی کے علاوہ متحدہ ورنگل سے تعلق رکھنے معزز علماء کرام شرکت کریں گے ۔خواتین و طالبات کے لئے پردہ کا اہتمام رہے گا ۔شرکاء جلسہ کے لئے طعام کا انتظام بھی رہے گا ۔