ورنگل میں کواڈرنٹ ریسورس کے آئی ٹی ڈیولپمنٹ سنٹر کا سنگ بنیاد

   

حیدرآباد۔ 12فروری (یو این آئی) تلنگانہ کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور اقدمات کے نتیجہ میں کئی کمپنیاں اپنے یونٹس کے یہاں قیام کے ذریعہ سرمایہ کاری کے لئے آگے آرہی ہیں۔ایسے ہی ایک کمپنی کواڈرنٹ ریسورس کے آئی ٹی ڈیولپمنٹ سنٹر کا سنگ بنیاد اس ماہ کی 15تاریخ کو ضلع ورنگل میں رکھاجائے گا۔کمپنی کا یہ یونٹ 1.5ایکڑپر پھیلا ہوگا اور اس کے ذریعہ تقریبا 500مقامی نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔تلنگانہ کے ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے ومشی ریڈی اس کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیں۔یہ ایک پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی ہے جس کے آئی ٹی ڈیولپمنٹ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ ریاست کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کمپنی کے یونٹ کے سنگ بنیاد پر مسرت کااظہار کیا ہے ۔ضلع ورنگل میں سرکردہ آئی ٹی کمپنیاں ہیں۔