حیدرآباد /6 مارچ ( شاہنواز بیگ کی خصوصی رپورٹ) ان دنوں کوروناوائرس ایسا پھیلتا جارہا ہے جو بیرون ممالک سے ہوتے ہوئے تلنگانہ کے اضلاع میں پھیل رہا ہے ۔ حکومت اس وائرس سے نمٹنے کیلئے خاص انتظامات کر رہی ہے ۔ گذشتہ دنوں کاماریڈی کے ایک علاقے میں راجہ مولی جو دبئی سے ہندوستان واپس ہوا ۔ دو دن بعد کھانسی بخار کے بعد دواخانہ میں علاج کے بعد فوت ہوگیا ۔ ایسا ہی ایک تازہ ترین واقع جنگاؤں کے لنگالہ گھنپور کے آر ٹی سی کالونی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ سوراچندو ، دو دن قبل دوبئی سے ہندوستان واپس ہوا ۔ اسے بھی کھانسی اور بخار کی شکایت دواخانے سے رجوع کیا گیا ۔ ایم جی ایم ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے تشخیص کے بعد پایا کہ مذکورہ شخص کوروناوائرس سے متاثر ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں گاندھی ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کردیا ۔ اس وائرس کو لے کر عوام میں افراتفری کا ماحول ہے اور لوگ اس سے بچنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں ۔