ورنگل میں گانجہ کی اسمگلنگ کے خلاف 2 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ورنگل ریلوے اسٹیشن میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کیے جانے والے 30 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ورنگل ریلوے اسٹیشن میں دو افراد اپنے لگیج بیاگوں کے ساتھ مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے پائے گئے جس پر وہیں پر ڈیوٹی انجام دینے والے ریلوے پولیس ملازمین نے ان مشتبہ دو افراد کو حراست میں لے کر ان کے ہاں موجود بیاگوں کی تلاشی لی جس پر پولیس کو بیاگوں سے 30 کیلو غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کیے جانے والا گانجہ برآمد ہوا ۔ پولیس نے ان دو افراد کو گرفتار کر کے اعلیٰ پولیس عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جس پر ان دو افراد کے خلاف کیس رجسٹر کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کیا ۔۔