ورنگل۔6 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام 10 ا گسٹ 2024، بروز ہفتہ ،بوقت بعد نماز مغرب ،بمقام مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ورنگل میں جلسہ و مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل پروگرام کی صدارت کریں گے۔ اس مشاعرہ میں جناب مسعود مرزا محشر ،جناب ناصر واحدی اور ڈاکٹر آمنہ اختر کی کتابوں کی رسم اجراء انجام دی جائے گی۔جناب علیم دانش حمد باری تعالی اور جناب وحید گلشن نعت کا نذرانہ پیش کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد بہادر علی موظف پرنسپل اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل ،ڈاکٹر محسن جلگانوی حیدر آباد ، ڈاکٹر فاروق شکیل حیدرآباد شرکت کریں گے۔مہمان شعراء ڈاکٹر محسن جلگانوی ،ڈاکٹرفاروق شکیل ،جناب سردار سلیم ،جناب انجنی کمار گوئل ،جناب ظفر فاروقی حیدرآباد ،ڈاکٹر رحیم رامش کاغذ نگر،ڈاکٹر نعیم سلیم حیدر آباد ،جناب امجد سلیم امجد ،جناب فیصل وارثی کریم نگر ،جناب راحل کریم نگری شرکت کریں گے۔جناب راحل کریم نگری ناظم مشاعرہ ہونگے۔مشاعرہ سے متعلق پوسٹر کا رسم اجراء انجام دیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی ، ایم اے کلیم ، خیرالناصرین ، ڈاکٹر رضا ملک اسوسی ایٹ پرفیسر کاکتیہ میڈیکل کالج ، آمینہ اختر ، نصرت جہاں ، محمد معشوق ربانی ، خسرو سلیم ، نازنین بیگم ، تسلیم سرتاج الوری وہ مختلف اصحاب موجود تھے۔