ورنگل میں 10 مارچ کو دوبدو ملاقات پروگرام

   

ورنگل۔ 21 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنوینر ورنگل دوبدو ملاقات ایم اے نعیم کے بموجب متحدہ ضلع ورنگل میں سیاست ملت فنڈ کے اشتراک سے 10 مارچ کو صبح 10 بجے دن مسلم کمیونٹی سنٹر ملگ روڈ ہنمکنڈہ، ورنگل میں تاج دکن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی ورنگل اور الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیراہتمام مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے دوبدو ملاقات پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ضلع ورنگل میں یہ چوتھا دوبدو ملاقات پروگرام ہے۔ محمد ابراہیم صدر تاج دکن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی ورنگل نے متحدہ ضلع ورنگل کے مسلم خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے بائیوڈاٹا اور فوٹو کے ساتھ رجسٹریشن کروالیں۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کے تعلق سے مسعود مرزا کے سیل نمبر 9885054453 پر صوبیداری، باسط نگر، جولائی واڑہ و اطراف کے افراد ربط پیدا کریں جبکہ ہنمکنڈہ کے لوگ محمد تاج الدین نائب صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی کے سیل نمبر 9849333690، محمد اقبال علی صدر مسجد النور ملگ روڈ ہنمکنڈہ 9989583658 سے نظام پورہ، چار باؤلی، ایلم بازار، منڈی بازار اور اطراف کے لوگ ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ محمد سراج احمد سے ایل بی نگر اور دیگر محلہ جات کے افراد رجسٹریشن کیلئے سیل نمبر 9849325271 پر ربط کرسکتے ہیں۔