ورنگل میں 20 لاکھ مالیت کا گانجہ ضبط ‘ 4 افراد گرفتار

   

ورنگل ۔ 15 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ویسٹ زون ڈی سی پی کے آر ناگراج نے ورنگل پولیس کمشنریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 20 لاکھ مالیت کا 200 کلو گانجہ کو ورنگل پولیس نے ضبط کیا ۔ اس ضمن میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ مزید دو فرار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بی چندر ورنگل رورل ضلع ‘ جی سراینواس موگل پلی منڈل جئے شنکر ضلع ‘ جی سریکانت رامنا گوڈم‘ ایٹورنا گارام منڈل ملگ ضلع ‘ سی شنکر اے گنڈہ منڈل جے شنکر ضلع سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو حراست میں لیا گیا ان کے قبضہ سے 20 لاکھ مالیت کا گانجہ ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹولی کے افراد وشاکھاپٹنم سے گانجہ خرید کر مہاراشٹرا ریاست میں زائد رقم میں فروخت کررہے تھے ۔ یہ لوگ بہترین پیاکنگ کر کے کسی کو شک نہ آنے پائے بھدراچلم‘ کوتہ گوڑ م ‘ ایٹورناگارم ‘ ملگ ‘ ورنگل سے مہاراشٹرا لے جا رہے تھے ۔ آتماکور پولیس ٹارسک فورس ٹیم کے ساتھ کاروں کی تنقیح کر رہی تھی ۔ ٹاسک فورس کو گانجہ منتقلی کی اطلاع ملی تھی ا س بنیاد پر پولیس نے ان افراد کو حراست میں لیا ۔ اس موقع پر ٹاسک فورس ٹیم ‘ آتماکور انسپکٹر نندی رام نائک ‘ مدھو ‘ رنجیت کمار ‘ آتما کور‘ ایس آئی راجہ لکشمی ‘ ہیڈ کانسٹبل شیام سندر‘ سوما لنگم ’ سرینواس ‘ محمد علی ‘ سریکانت مندرکی ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر وی راویندر نے ستائش کی ۔