ورنگل میں 24 ڈسمبر دوبدو ملاقات پروگرام

   

Ferty9 Clinic

ورنگل ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شریعت کے مطابق رشتہ طے کریں، نکاح کو آسان بنائیں، ان خیالات کا اظہار میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر فورم و مسعود مرزا محشر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر ورنگل میں گزشتہ 7 برسوں سے دو بہ دو ملاقات پروگرام بڑی کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔ 11 واں میگا دوبہ دو پروگرام 24 ڈسمبر چہارشنبہ بوقت صبح 10 تا 2 بجے بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کے ذریعہ لڑکے اور لڑکیوں کے رشتہ طے کئے جاتے ہیں۔ موجودہ ماحول میں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین کے لئے یہ ایک اہم پروگرام ہے۔ میناریٹی انٹلکچول فورم ادارہ سیاست کی جانب سے اب تک 10 میگا دو بہ دو ملاقات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ہیلپ لائن سنٹر (مدرسہ مخدومیہ مسجد گڑھی ہنمکنڈہ ورنگل) میں ہفتہ، اتوار 2 تا 4 بجے دوپہر بائیو ڈاٹا جمع کرواسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کے سکریٹری ایم اے کلیم قیومی، مسعود مرزا محشر، سید احتشام، محمد امجد علی موظف پرنسپل، سید اکبر، محمود خسرو سلیم، نصرت جہاں، قمر سلطانہ، نازنین بیگم، محسنہ بیگم، رضیہ، تمیزا بیگم، ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست، رخسانہ سلطانہ، تسلیم بیگم، زرینہ، سید محی الدین (نواب ہوٹل مندی بریانی) صوبیداری ہنمکنڈہ، طاہرہ بیگم و دیگر موجود تھے۔ جناب خیر الناصرین واحدی نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس دو بہ دو ملاقات سے استفادہ کریں۔