ورنگل میں 6 اکٹوبر کو دوبدو ملاقات پروگرام

   

رشتے طئے کرنے میں آسانی کیلئے رہنمائی ، استفادہ کی خواہش، میناریٹی انٹکچول فورم شعبہ خواتین کی پریس کانفرنس

ورنگل /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شریعت کے مطابق رشتہ طئے کریں ، نکاح کو آسان بنائیں فضول خرچی سے بچیں ان خیالات کا اظہار مائناریٹی انٹکچول فورم شعبہ خواتین کے ذمہ داران محترمہ نصرت جہاں محسنہ بانو ، نازنین نے دو بدو ہیلپ لائین سنٹر متصل مسجد گڑھی ہمنکنڈہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے عوام الناس سے خواہش کی کی ورنگل میں منعقدہ 6 اکٹوبر دوبدو پروگرام سے استفادہ کریں ۔ مسلمانوں کی شادیوں میں بیجا اسراف غیر شرعی رسومات کی وجہ مسلم عاشرہ تباہ ہوچکا ۔ والدین کو چاہئے کہ رشتہ طئے کرتے وقت لڑکوں اور لڑکیوں کی سیرت و اخلاق پر توجہ دیں ۔ شادی جیسی رحمت متوسط طبقہ کے مسلمانوں کیلئے زحمت بنتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ادارہ سیاست اور مائناریٹی انٹکچول فورم ورنگل کی جانب سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتہ طئے کرنے کیلئے والدین اور سرپرستوں کیلئے 6 اکٹوبر بروز اتوار 10 بجے تا 2 بجے دن بمقام برین اسٹار اسکول ( ذکریا فنکشن ہال ) رائے پورہ ہنمکنڈہ میں دو بدو ملاقات پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ تمام ضرورت مند والدین سے خواہش ہے کہ اپنے اپنے لڑکے لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا معہ دو عدد فوٹو کے ساتھ دو بدو ہیلپ لائین سنٹر یا مائناریٹی انٹکچول فورم کے ذمہ داران پاس جمع کروائیں ورنگل میں ادارہ سیاست و مائناریٹی انٹکچول فورم ورنگل کی جانب سے پانچواں دو بدو ملاقات پروگرام منعقد ہو رہا ہے ۔ گذشتہ منعقدہ پروگرام سے عوام کی کثیر تعداد نے استفادہ کرچکی ہے ۔ جس میں کئی رشتہ طئے ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام متحدہ ضلع ورنگل کے تمام مسلمانوں کیلئے رکھا گیا ہے ۔ اطراف کے اضلاع کے لوگ بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے محترمہ نصرت جہاں 9885374872 ، محترمہ محسنہ بانو 9652532826 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر معراج النساء ، عزیز بانو ، نازنین سلطانہ ، معراج سلطانہ اور دیگر موجود تھیں ۔