ورنگل میں 9 ماہ کی بچی کی مشتبہ عصمت ریزی و قتل

   

Ferty9 Clinic

شیطانی حرکت کے خلاف ضلع میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ، ملزم گرفتار
ورنگل۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آئے انتہائی انسانی سوز واقعہ میں شیطان صفت وحشی نے ایک 9 ماہ کی لڑکی کو چہارشنبہ کو مشتبہ طور پر عصمت ریزی کی کوشش کے دوران گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔ جس کے ساتھ ہی سارے ضلع میں احتجاج شروع ہوگیا اور برہم مقامی افراد نے ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ 28 سالہ ملزم کی شناخت اسی محلہ کے پراوین کی حیثیت سے کی گئی جو ایک ہوٹل میں کام کرتا ہے اس کو پوچھ گچھ کیلئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ مشتبہ طور پر عصمت ریزی اور قتل کا کیس ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس شخص نے لڑکی کو رات کے پچھلے پہر سنسان مقام پر لے گیا تھا جبکہ یہ بچی اپنے گھر کی چھت پر ماں باپ کے ساتھ سورہی تھی۔ وحشی ملزم نے اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ بعد ازاں ماں نے بچی کو لاپتہ پایا اور اپنے بھائی کو مطلع کیا جو اس کے اور چند دیگر افراد کے ساتھ تلاش میں نکل گئے۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص بچی کو توال میں لپیٹ کر پیدل روانہ ہورہا تھا۔ وہ اس بچی کو وہیں پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ بعد ازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سکتہ کی حالت میں موجود اس بچی کو قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ مقامی افراد کی کثیر تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور ملزم کو سخت ترین سزا د دینے کا مطالبہ کیا۔ بچی کے ارکان خاندان کی شکایت پر پولیس نے پراوین کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی مختلف دفعات اور بچوں کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے سے متعلق خصوصی قانون ( پوکسو ) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔