ورنگل۔یکم ؍اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )عیدالفطر کے موقع پر SIOورنگل نے وقت ترمیمی بل کی سخت مخالفت کے اظہار اور عوام کو اس کے سنگین نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے ورنگل شہر کے مختلف مقامات پرعیدگا ہ چنتل مولانا عبدالعزیز ،عیدگاہ قلعہ ورنگل ،عیدگاہ مٹھواڑہ ،عیدگاہ لشکرا سنگارم ہنمکنڈہ ،عیدگاہ غنی عبدالعزیز ایل بی نگر میں احتجاج کا اہتمام کیا۔صدر ایس ا?ئی او محمد عبدالمنان نے کہاکہ احتجاج کا مقصد وقف ترمیمی بل کے نفاذ سے لاحق ممکنہ خطرات کو اجاگر کرنا تھا جو وقف املاک کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور برادری کے حقوق کر کمزور کرسکتا ہے۔اس احتجاج میں اکثر مسلم بھائیوں نے رضاکارانہ طور پر مختلف مقامات پر بھر پور حمایت کی۔کئی معززین ،سیاسی رہنمائوں نے بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ریاستی وزیر جنگلات و رکن اسمبلی ورنگل کونڈا سریکھا اور گریٹر میئر گنڈو سدھا رانی نے بھی وقف ترمیمی بل کے خلاف یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی۔انہوںنے کہا کہ SIOتمام حامیوں کا شکریہ ادا کرتی ہے اور اس سیاہ بل کی سخت مذمت کرتی ہے اور مرکزی ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتی ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے بل پاس ہونے سے روکا جائے۔