ورنگل پولیس کمشنر کی حیثیت سے ترون جوشی نے جائزہ حاصل کرلیا

   

ورنگل ۔ ورنگل پولیس کمشنر کی حیثیت سے ڈاکٹر ترون جوشی کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں ۔اس ضمن میں ڈاکٹر ترون جوشی نے کمشنریٹ آفیس ہنمکنڈہ میں ورنگل پولیس کمشنر کی حیثیت سے آج اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔واضح رہے کہ حیدرآباد اسپیشل برانچ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر ترون جوشی کو ورنگل پولیس کمشنر کی حیثیت سے نامزد کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کئے ۔ 2004بیاچ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ترون جوشی 2009میں متحدہ ورنگل میں او ایس ڈی کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی تھیں ۔انہوںنے اپنے ڈیوٹی کے دوران نکسلائٹس اور غنڈہ ازم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے تھے ۔