ورنگل ۔ میناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل کی جانب سے ایک وفد نے پرنسپل ڈائٹ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ فوری طورپر ڈائٹ میں طلباء کیلئے اساتذہ کا تقرر کروائیں ۔ ورنہ طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہوجائے گا۔ اس ضمن میں ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر انٹلکچور فورم ،اور خواجہ سلیم خسرو نے ایک یاداشت پیش کی اور کہا کہ تلنگانہ کے بڑے ڈائٹ کالج میں مسلم طلباء کیلئے اساتذہ نہیں ہیں تو انکی تعلیم و تربیت کیسے ہوگی۔ اساتذہ کی تربیت اگر بہتر نہ ہوتو وہ کل ٹیچر بنکر بچوں کو کیا تعلیم دے سکیں گے۔ اس ضمن میں سرکاری طورپر یا پھر خانگی طورپر اساتذہ کا فوری تقرر عمل میںلانے کا مطالبہ کیا ۔ ورنہ اس سلسلہ میں احتجاج کرنے کا انتبا ہ دیا۔