ورنگل کا آدھا شہرپانی میں ڈوب گیا

   

نالوں پر غیرمجاز تعمیرات کی وجہ زیادہ تباہی، محبوبیہ پنجتن کالج کی دیوار منہدم

ورنگل : ورنگل میں گذشتہ 10دنوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہر کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوچکا ۔ ورنگل شہر کا آدھا حصہ پانی میں ڈوب چکا ۔ شہر کے قدیم تعلیمی ادارہ محبوبیہ پنجتن کالج کی دیوار منہدم ہوچکی ۔اطلاع ملنے پر فوری مقامی کارپوریٹر رضوانہ شمیم ، سید مسعود نے بلدی عہدیداروں سی پی نرسما راملو ، اے سی پی پرکاش ریڈی ، بلڈنگ انسپکٹر سریکانت کی نگرانی میں 2جی سی پی ، 4 ٹراکٹروں کی مدد سے ملبہ کی صفائی کاموں کو انجام دیا ۔ آج بھی شہر کی اہم سڑکوں پر پانی جمع ہے ۔ ملگ روڈ ، آر ای سی روڈ ، انڈر ریلوے گیٹ جنکشن پر سے آمد و رفت بند ہے ۔ پدما گڈہ نالہ کی صفائی کے کام جاری ہیں ،۔ شہر کے علاقہ رامنا پیٹ ، نہر روڈ ، کے سی کے ایم کالج روڈ ، دیشائی پیٹ ، آر ایس نگر و دیگر نشیبی کالونیوں کا ریاستی وزیر اے دیاکر راؤ ،گورنمنٹ چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر ،۔ میر گونڈہ پرکاش ، ایم ایل اے ورنگل ایسٹ این نریندر ، کوڈا چیرمین مری یادو ریڈی و دیگر نے دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی ۔ شہر کے نالوں پرغیر مجاز قبضہ کی برخواستگی کا عمل جاری ہے ۔نالوں اور تالابوں کی زمین پر قبضہ کر کے گھروں کی تعمیر کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل رک گیا اور یہ پانی شہر کی کالونیوں میں داخل ہونے پر زیادہ تباہی ہوچکی ۔ متاثرین میں ایس آئی او ، صفا بیت المال کی جانب سے فوڈ پیاکٹ کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، سینکڑوں سیلاب سے متاثرین میں فوڈ پیاکٹ تقسیم کئے جارہے ہیں ۔