ورنگل کی خاتون ناظمہ سے وزیر اعظم مودی بات کریں گے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ ورنگل رورل ضلع میں اٹکلا پلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو وزیر اعظم نریندر مودی سے بات چیت کا موقع ملا ہے ۔آتما نربھر ناری شکتی سمواد کے طور پر وزیر اعظم نے کہا کہ وہ خاتون سیلف ہیلپ گروپس سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ ان گروپس کو دین دیال انتیودیا یوجنا کے تحت فروغ دیا جاتا ہے ۔ ضلع آئی کے پی پراجیکٹ مینیجر دیاکر نے کہا کہ تلنگانہ کی ناظمہ نامی خاتون کو دیہی علاقوں میں ان گروپس کو فروغ دینے کی وجہ سے اس بات چیت میں حصہ لینے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعہ خواتین کی بہتری اور فلاح بھی ہوتی ہے ۔ کل ہی دفتر وزیر اعظم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نریندر مودی ایک ہینڈ بک ریلیز کرینگے جس میں وومن سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان کی اب تک کی کامیابیوں کی کہانیاں شامل ہونگی ۔