ورنگل کے راجا سرینواس راؤ کو دبئی میں یوم جمہوریہ پر اعزاز

   

حیدرآباد۔ 26 جنوری (پریس نوٹ) ابوظہبی میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کورونا وباء کے دوران این آر آئی کمیونٹی کی جانب سے رضاکارانہ طور پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ سفیر ہند سنجے سدھیر نے اس موقع پر کہا کہ بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کی ضرورتوں کا خیال کرنا بڑی ذمہ داری ہے اور یہ مختلف این آر آئی اسوسی ایشنس اور رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ اس موقع پر جن این آر آئیز کو تہنیت پیش کی گئی ان میں ورنگل کے راجا سرینواس راؤ بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 3.4 ملین ہندوستانی برادری مقیم ہے۔ انہوں نے تمام سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اہم رول ادا کیا۔