توہین عدالت کے مقدمہ میں حاضر نہ ہونے پر جیل بھیجنے کا انتباہ
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کے معاملہ میں حاضر نہ ہونے پر ورنگل کے ساؤتھ ڈیویژنل فاریسٹ آفیسر ٹی کشٹا گوڑ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود وہ حاضر عدالت نہیں ہوئے۔ عدالت نے ان کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹ لیتے ہوئے عدول حکمی کرنے والے ایسے عہدیداروں کو جیل بھیجنے کا اعلان کیا۔ عدالت نے سنگل جج کی جانب سے دی گئی سزا پر روک لگاتے ہوئے 2018 ء میں دیئے گئے احکامات پر عمل آوری کی ہدایت دی تھی۔ گزشتہ 6 ماہ سے عہدیدار نے احکامات پر عمل نہیں کیا ، لہذا ایسے عہدیداروں کو جیل بھیجنے کی ضرورت ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ عہدیدار کو آئندہ سماعت کے موقع پر حاضر رہنے کا موقع دیا جائے جس سے عدالت نے اتفاق کیا ۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے آئندہ سماعت 15 جون کو مقرر کی ہے۔