ورنگل۔17ا گسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنگل سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت جناب محمد نذیر الدین محمود جو نذیر ادیب کے نام سے جانے جاتے ہیں نے اپنی محنت سے ادکاری کے جوہر دکھا کر فلمی دنیا میں اپنی ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔جناب نذیر ادیب انشورنس کمپنی میں ڈیولپمنٹ آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے ڈیویژنل منیجر کے عہدے تک پہنچے۔تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے باہر سے انشورنس کمپنی کیلئے پریمیم حاصل کرتے ہیں۔انہوںنے آئی اے ایس ،آئی پی ایس ، آئی ایف ایس آفیسرس اور فلمی ستاروں کی انجمنوں سے پریمیم حاصل کرکے انشورنس کمپنی میں اپنی شناخت بنائی اور اچھے فنکار کے طور پر فلمی دنیا میں ایک اچھے ہدایت کار کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔نذیر ادیب فلم ہدایت کار ،پروڈیوسر ،گیت کار ،رائٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیئے ہیں۔ان کی منفرد شخصیت کے سبب انہیں کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں اعزازات سے بھی نوازا گیا۔نذیر ادیب نے Parinda Arts Intenational filmکے بیانر تلے ’ ایدی کلا کادو ‘ اور ’ غنی بھائی زندہ باد ‘ فلم بنائی گئی جو کافی مقبول ہوئی۔جناب نذیر ادیب تلگو فلموں کے اہم ستاروں ،ڈائرکٹرس، پروڈیوسرس اور سیاسی قائدین سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ان کی فلم دیکھنے کے لئے ’ پرندہ آرٹس انٹرنیشنل فلم پر سبکرائب کرکے مفت دیکھ سکتے ہیں۔ڈائرکٹر نذیر ادیب سے سیل نمبر 8008000465پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔