ورنگل۔/18مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ورنگل کے حلقہ پرکال کے رکن اسمبلی ریوری پرکاش ریڈی کی قیادت میں ایک وفد چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔اس وفد میں حضرت سید شاہ علی قادری المعروف عبید بابا برادر سجادہ نشین بارگاہ معشوقیہ عرس جاگیر ورنگل ،حضرت حاجی محمد عبدالحمید شاہ میاں نقشبندی چشتی المعروف سیلانی باباتخت نشین خانقاہ سیلانیہ اگلا پور ورنگل ،حضرت حاجی محمد عبدالرشید برادر تخت نشین خانقاہ سیلانیہ نے خیر سگالی ملاقات کی اور چیف منسٹر کی شالپوشی انجام دی۔بعد ازاں ضلع ورنگل کی ترقیاتی کاموں پر مختصر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفد نے اگلاپور منڈل دامیرا ضلع ورنگل میںحضور حضرت حاجی محمد عبدالرحمن عرف سیلانی شاہ میاں مجرد قادری چشتی نقشبندی سہر وردی صابری دہلوی قبلہ کے118واں سہ روزہ ( 21مئی تا 23مئی )عرس شریف تقاریب چیف منسٹر ریونت ریڈی کو مدعو کیا گیا ہے۔اس موقع پر دیگر لوگ بھی موجود تھے۔