ورنگل کے 15 مقامات نومومنٹ زون

   

ہائی الرٹ کی اجرائی ، موبائل مارکٹ سے اشیائے ضروریہ کی سربراہی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ورنگل کے 15 نو مومنٹ زونس میں ہائی الرٹ جاری ہے ۔ موبائل مارکٹ کے ذریعہ اشیاء ضروریہ سربراہ کیا جارہا ہے ۔ شہر ورنگل میں ابھی تک 23 پازیٹیو کیس برآمد ہوئے ہیں ۔ جن میں سوائے ایک کے مابقی تمام متاثرین کا دہلی ٹراویل ریکارڈ ہے ۔ عوام کو گھروں میں محدود رہنے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عوام کو ایک علاقہ سے دوسرے علاقے کو پہونچنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ پولیس کی جانب سے احکامات پر سختی سے عمل آوری کی جارہی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔۔