ورنگل 6 جون ( پی ٹی آئی ) ورنگل میں ایک شخص کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس پر نو افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے جن کی نعشیںایک کنویں سے گذشتہ مہینے دستیاب ہوئی تھیں۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے ایک لڑکی کے ساتھ دست درازی کی تھی ۔ تحقیقات کے دوران کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کا پتہ چلا تھا جو متوفی کی دور کی رشتہ دار بتائی گئی تھی اور لڑکی کی شکایت پر پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ملزم فی الحال عدالتی تحویل میں ہے جو ورنگل جیل میں ہے ۔ پولیس کے بموجب ملزم نے ایک خاتون کی ہلاکت کو چھپانے کیلئے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ اس قتل کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کرتے ہوئے پولیس نے 25 مئی کو کہا تھا کہ 24 سالہ ملزم نے یہ قتل انجام دیا ہے ۔ سنجے کمار یادو نامی ملزم کو 25 کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ اس نے اپنے جرم کا اقبال کرلیا تھا ۔