ضلع کلکٹر نظام آباد کا منڈل کے دیہات کا اچانک دورہ
نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے ورنی منڈل کے جاکھورہ مواضعات کا اچانک دورہ کیا اور دیہاتوں میں جاری رعیتو ودیدیکا ، ولیج پارک کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ ورنی میں ولیج پارک کے قیام کیلئے 3 لاکھ روپئے منظور کرنے کا سرپنچ کی جانب سے ارادہ ظاہر کیا ۔ دیہاتوں میں جاری کام ستمبر کے آخر تک مکمل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے رعیتو ویدیکا کے پاس لینڈ لیولنگ ، پلانٹیشن ، اپروج روڈ کے کاموں کو این آر جی ایز کے تحت انجام دیں کیونکہ ان کاموں کا چیف منسٹر راست طور پر جائزہ لے رہے ہیں لہذا ان کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دیں ۔ دیہاتوں میں سینٹیشن کے کاموں کو باقاعدہ انجام دیں رات کے اوقات میں دیہات کے کسی بھی مقام کو پہنچے تو روشنی کے انتظامات رہے اور دیہات میں روشناس کرتے ہوئے اس خصوص میں اقدامات کریں ۔ شجرکاری کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے بڑے پودے لگائیں اور سڑکوں کے دونوں جانب شجرکاری کریں اور 14 فٹ لمبے پودے ہر گھر میں لگانے کیلئے اقدامات کریں اور ہر گھر میں دو پودے کم از کم لگانے کی صورت میں دیہات کا ماحول تبدیل ہوگا۔ مہیلا سنگموں اور دکانوں کے روبرو شجرکاری کریں جن مقامات پر برقی تار رہتے ہیں ان مقامات پر پھولوں کے پودے لگائیں ۔ ناریل اور دیگر پودے خانگی نرسریوں سے حاصل کریں اور ہر دیہات میں نرسری و پلانٹیشن کیلئے اقدامات کریں ۔ ورنی بس اسٹانڈ میں ولیج پارک قائم کریں اور خوبصورت پارک قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ منڈل مستقر ہونے کی وجہ سے بہتر پارک قائم کریں اور واکنگ ٹراک بھی قائم کریں ۔ جاکھورہ میں 2 ہزار پودے لگانے کیلئے اقدامات کریں ۔ کلکٹریٹ کے ہمراہ راجیشور ، تحصیلدار وٹھل ، ایم پی ڈی او بشیر الدین ، سنتوش ناگامنی ، گوداوری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔