ورون گاندھی شخص اور بچی کو اتر پردیش پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج والے رویے پر سوال

   

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے ایک چھوٹی بچی کو گود میں لیے ایک شخص پر اتر پردیش پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج کے رویے پر سوال اٹھایا ہے اوراسے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ ورون گاندھی نے جمعہ کو کانپور کے دیہی علاقے میں مذکورہ شخص پر پولیس اہلکاروں کے لاٹھی برسانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے پولیس کے اس رویہے پراظہار ناراضگی کی۔ انہوں نے کہا،’مضبوط لاء اینڈ آرڈر وہ ہے جہاں کمزور سے کمزور شخص کو انصاف مل سکے۔ یہ نہیں کہ انصاف مانگنے والوں کو انصاف کی جگہ اس بربریت کا سامنا کرنا پڑے، یہ بہت تکلیف دہ ہے‘۔ گذشتہ کچھ عرصے سے اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر مسلسل سوال اٹھا نے والے ورن گاندھی نے کہا، ’خوف زدہ سماج قانون کی حکمرانی کی مثال نہیں ہے۔