ورکرس کو یو اے ای واپس بھیجنے ہندوستان کوشاں

   

نئی دہلی : ہندوستان مابعد کورونا وائرس دوبئی سے آنے والے اپنے تمام شہریوں کو یو اے ای اور بحرین واپس کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے۔ کورونا وباء کے دوران ہندوستانی ورکرس اپنے روزگار سے محروم ہوگئے تھے۔ ایئر انڈیا کے ذریعہ پریشان حال ورکرس کو یو اے ای اور بحرین سے واپس لایا گیا تھا۔ کورونا کے حالات معمول پر آنے کے بعد اِن ہندوستانی ورکرس کو واپس دوبئی بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔ کورونا کے دوران نہ صرف ہندوستانی ورکرس متاثر ہوئے ہیں بلکہ تجارتی ادارے بھی بند ہوگئے تھے۔ دوبئی میں ہندوستانی قونصل جنرل کے مطابق زائداز 5 لاکھ ہندوستانیوں نے ابوظہبی، دوبئی، شارجہ، عجمان ، اُم القوین ، فجیرہ اور راس الخیمہ سے واپس ہونے کے لئے اپنے نام رجسٹر کروائے تھے۔وندے بھارت مشن کے تحت انھیں ہندوستان لایا گیا تھا۔ اب اِن ورکرس کو دوبارہ مذکورہ ممالک روانہ کیا جائے گا۔