ورکنگ کلاس ‘ خوش کن وعدوں سے بیزار : مایاوتی

   


لکھنو ۔ مرکزی بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام ‘ کسان اور ورکنگ کلاس طبقہ کھوکھلے دعووں اور خوش کن وعدوں سے بیزار ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اپنی معلنہ پالیسیوں کو حقیقی معنوں میں عمل میں لاتی ہے تو یہ بہتر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا مرکزی حکومت کا بجٹ غربت ‘ بیروزگاری اور افراط زر وغیرہ سے نمٹ سکتا ہے ؟ ۔ اسی بنیاد پر حکومت کی سرگرمیوں اور اس بجٹ کو پرکھا جاسکتا ہے ۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں غریب عوام ‘ کسان اور ورکنگ کلاس طبقہ کے لوگ حکومت کے خوش کن وعدوں سے بیزار ہوچکے ہیں ۔