ورک فرم ہوم کے نام پر روزگار کا جھانسہ، سینکڑوں نوجوان دھوکہ دہی کا شکار

,

   

حیدرآباد: ملکاج گیری پولیس اسٹیشن حدودمیں ورک فرم ہوم کے نام پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کاجھانسہ دے انہیں لوٹ لیا گیا۔ تقریبا 2500افراد اس جھانسہ میں پھنس گئے ہیں۔ متاثرین نے بتایا کہ شیوا پوری کالونی میں کچھ روز قبل ایک دفتر کا قیام عمل میں آیا جہاں ”گھر بیٹھے کام کیجئے او رکمائیے“کے نام سے دھوکہ دہی کے ذریعہ ان کے رقم وصول کی گئی ہے۔ متاثرین کے مطابق تقریبا 2500افراد اس دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں۔

متاثرین نے بتایا کہ ان سے پہلے رجسٹریشن کے نام پر 500روپے فی امیدوار وصول کئے گئے بعد ازا ں دیگر اشیاء کے لئے 2500 روپے فی امیدوار وصول کئے گئے۔ ناچارم، مولاعلی، ملکاجگیری او رای سی آئی ایلسے تعلق رکھنے والے کئی تعلیم یافتہ نوجوانوں اور طلبہ نے یہاں درخواستیں دی تھیں۔ دفتر نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ دوسرے شخص کو یہاں سے رجوع کرنے پر 500روپے دیں گے۔ ا س کے بعد کئی لوگوں نے دوسرے کئی لوگوں کو یہاں سے رجوع کروایا۔

متاثرین کے مطابق ان سے کہا گیا تھا کہ انہیں تحریری کام دیاجائے گا او روہ اسے گھر بیٹھے مکمل کرسکتے ہیں۔ کئی افراد نے رجسٹریشن کروایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات آغاز کردیا۔