وزارتِ اقلیتی اُمور بھی کورونا متاثرین کی صحت و سلامتی کیلئے مصروف

,

   

Ferty9 Clinic

۔1500 تربیت یافتہ طبی معاونین کی خدمات، 16حج ہاؤز میں کورنٹائن سہولتیں: نقوی

نئی دہلی۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارتِ اقلیتی اُمور کے تحت چلائے جانے والی فروغ مہارت پروگرام کے تحت صحت سے متعلق 1500 سے زیادہ تربیت یافتہ معاونین کوروناسے متاثر لوگوں کی صحت سلامتی میں مصروف ہیں۔اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ان کے تربیت یافتہ صحت معاونین میں 50 فیصد لڑکیاں شامل ہیں جو ملک کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز میں کورونا کے مریضوں کی خدمت میں مدد کر رہے ہیں۔ اس سال 2000 سے زیادہ دیگر صحت معاونین کو تربیت دی جا رہی ہے ۔ ایک سال کی مدت کی اس تربیتی پروگرام کا انعقاد مختلف صحت تنظیموں، اداروں اور معروف اسپتالوں کی طرف کیا جا رہا ہے ۔ نقوی نے کہا کہ ملک کے مختلف وقف بورڈوں کی طرف سے مذہبی، سماجی اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے 51 کروڑ روپے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کوروناریلیف فنڈ میں دیئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ضرورت مندوں کیلئے بڑی تعداد میں ریلیف اور غذائی اشیا تقسیم کی جا رہی ہے ۔ ملک بھر میں 16 حج ہاؤس کو مختلف حکومتوں کو کوارنٹائن اور آیشولیشن سہولت کے لئے دیا گیا ہے ، جن کا ضرورت کے مطابق استعمال کیا جا رہا ہے ۔ نقوی نے بتایا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا پی ایم کیئرس میں تعاون کیا ہے اور اے ایم یو میڈیکل کالج میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 100 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی اے ایم یو نے کوروناٹیسٹ کا انتظام بھی کیا ہے ، اب تک 9000 سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ نقوی نے بتایا کہ اجمیر شریف درگاہ کے خواجہ ماڈل اسکول اور کایڑ آرام کے مقام کو ملک کے مختلف حصوں کے کورونامتاثر لوگوں کے کوارنٹاین اور آئسولیشن کے لئے دیا گیا۔ ملک بھر سے آئے تمام مذاہب کے 4500 سے زیادہ زائرین کو لاک ڈاؤن کے دوران رہنے ، کھانے پینے اور ان کی صحت کی مکمل سہولت دی گئی۔ یہ تمام بندوبست درگاہ کمیٹی، درگاہ کے خادموں اور سجادہ نشین کی طرف سے کیا گیا ہے ۔اقلیتی امورکی وزارت کی طرف سیکھو اور کماؤ مہارت کی ترقی کے پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں فیس ماسک بھی تیار کرائے گئے ہیں جنہیں عام لوگوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ۔