وزارتِ داخلہ نے کہا جموں کشمیر میں پی ایس اے کے تحت کوئی بھی شخص نظر بند نہیں

,

   

مرکزی وزارت داخلہ کے مطابق جموں کشمیر میں پی ایس اے کے تحت کوئی بھی شخص نظربندنہیں ہے۔ لوک سبھا میں جموں کشمیر حکومت کے حوالے سے وزارت داخلہ نےیہ جانکاری دی ۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم اگست دو ہزار انیس کےبعد علیحدگی پسندوں، پتھربازوں سمیت چھ سو ستائیس افرادکوحراست میں لیاگیا تھا۔جن میں سے جائزہ اورزمینی صورتحال کودیکھتےہوئے چار سو چون افرادکورہاکردیاگیا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ تین سو ستر کےہٹائےجانےکےبعددہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ رواں سال پندرہ فروری تک دہشت گردی کے پندرہ واقعات پیش آئے۔اس دوران آٹھ ملی ٹنٹوں کوہلاک کیاگیا اورایک جوان شہید ہوا ہے۔ سال دو ہزار انیس کے مقابلے سال دو ہزاربیس میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔