وزارت اطلاعات و نشریات میں کنٹراکٹ اساس پر خدمات کیلئے ینگ پروفیشنلس سے درخواستیں مطلوب

   

حیدرآباد ۔ 26 اگست (سیاست نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت پریس انفارمیشن بیورو (PIB) کے مختلف ریجنل آفیسیس میں کنٹراکٹ اساس پر ابتداً ایک سال کیلئے (جس میں اطمینان بخش کارکردگی پر تین سال تک توسیع کی جاسکتی ہے) مامور کرنے ہندوستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ 50 ہزار تا 60 ہزار روپئے ماہانہ معاوضہ پر (جس کا انحصار تعیناتی کے مقام پر ہوگا)۔ اہلیت، تعلیمی؍ پروفیشنل، قابلیت، عمر کی حد، کام کا تجربہ، معاوضہ اور دیگر شرائط و قواعد کی تفصیلات اور درخواست کی ادخال کیلئے ’’پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے مختلف ریجنل آفیسیس پر وزارت انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ کی جانب سے ینگ پروفیشنلس کی ماموری کیلئے پروسیجر اور گائیڈ لائنس‘‘ ملاحظہ کریں جو وزارت کے ویب سائیٹ یعنی www.mib.gov.in پر دستیاب ہیں۔ اس کیلئے درخواست کی وصولی کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ کسی وضاحت کیلئے میہیر کمارجھا، انڈر سکریٹری ٹو ڈی گورنمنٹ آف انڈیا، ٹیلیفون 011-23385586 سے ربط کیا جاسکتا ہے۔