وزارت بہبود خواتین و اطفال کو درخواستیں مطلوب

   

نئی دہلی: خواتین و اطفال ترقی کی وزارت نے دو ماہ کی مدت کے انٹرن شپ پروگرام کے لیے قصبوں اور دیہی علاقوں سے خواتین طالبات، اسکالرس، سماجی کارکنوں اور اساتذہ سے درخواستیں طلب کی ہیں۔وزارت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ انٹرن شپ کی مدت 3 جولائی سے 31 اگست تک ہوگی۔ انٹرن شپ پروگرام میں دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی یونیورسٹی، اکیڈمک، غیر تعلیمی ادارے میں اندراج اور اس سے منسلک ہوں۔ اس کیلئے 21-40 سال کی عمر کے امیدوار گوگل فارم کے ذریعے اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔ درخواست حاصل کرنے کی آخری تاریخ 29.05.2023 ہے ۔ انٹرن کا انتخاب ایک باضابطہ تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔