نئی دہلی :۔ مرکزی وزارت تعلیم نے والدین اور سرپرستوں کے لیے آج رہنمایانہ خطوط جاری کئے جس کے ذریعہ وہ کورونا وبا کے دوران اسکولوں کے بند ہونے پر اپنے بچوں کے لیے گھر پر حصول تعلیم کا سازگار ماحول فراہم کرسکتے ہیں ۔ رہنمایانہ خطوط پر اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سرپرستوں محفوظ اور مثبت ماحول بچوں کے لیے فراہم کرے ۔ ان کی صحت اور مناسب غذا کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی ان کی تفریح اور دلچسپ کا سامان بھی کرے ۔ مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھیرال نیشنک نے کہا کہ ہوم لرننگ کے لیے رہنمایانہ خطوط پر واضح کیا گیا ہے ۔ جس میں والدین کو بچوں کے ساتھ ان کی سرگرمیوں میں شریک ہونے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ گھر ہی بچوں کا پہلا اسکول ہوتا ہے اور والدین پہلے ٹیچر ہوتے ہیں ۔