حیدرآباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی نے صدرنشین پی پی چودھری رکن لوک سبھا کی قیادت میں آج ریجنل پاسپورٹ آفس اور پروٹیکٹر آف ایمگرینٹس حیدرآباد کا دورہ کیا۔ پارلیمانی کمیٹی ان دنوں ریاست کے اسٹڈی ٹور پر ہے۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر ہرش وردھن، برج لال، ای ٹی محمد بشیر، شریمتی جی مادھوی، پرکاش جاوڈیکر، شریمتی پرنیت کور کے علاوہ لوک سبھا سکریٹریٹ کے ارکان اس موقع پر موجود تھے۔ جوائنٹ سکریٹری اور چیف پاسپورٹ آفیسر ٹی آرم اسٹرانگ چھنگ سن اور ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے پارلیمانی کمیٹی کو کارکردگی کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ کمیٹی کے ارکان نے پاسپورٹ خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پولیس، پوسٹل اور وزارت خارجہ میں بہتر تال میل کی تجویز پیش کی۔ر