وزارت خزانہ کا نرملا سیتا رمن کے فرضی ویڈیو پر انتباہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی ایک فرضی ویڈیو کے بارے میں وارننگ جاری کی ہے ، اس ویڈیو میں وزیر خزانہ کو ایک اعلیٰ منافع والی سرکاری اسکیم میں سرمایہ کاری کی تشہیر کرتے دکھایا گیا ہے ۔ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 21,000 روپے کی سرمایہ کاری سے ماہانہ 15 لاکھ روپے تک کما سکتے ہیں۔ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی ‘فیکٹ چیک’ ٹیم نے بتایا کہ یہ ویڈیو ڈیجیٹل طور پر ایڈیٹ کی گئی اور فرضی ہے ۔ ٹیم نے کہا کہ ”وزیر خزانہ یا ہندوستانی حکومت نے ایسی کوئی اسکیم شروع نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی ایسی اسکیم کی حمایت کی ہے ۔ ٹیم نے کسی بھی ایسی اسکیم یا دعوے کے بارے میں محتاط رہنے کی ہدایت دی، اس کے ساتھ یہ بھی وارننگ دی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے پہلے صرف سرکاری ذرائع سے ہی معلومات کی تصدیق کریں۔