وزارت داخلہ نے محمد قاسم گجر کو دہشت گرد قراردیا

   

نئی دہلی: حکومت نے کئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ محمد قاسم گجر عرف سلمان عرف سلیمان کو دہشت گرد قرار دیا ہے ۔مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے محمد قاسم کو دہشت گرد قرار دیا۔وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی اور کہا کہ لشکر طیبہ کے رکن محمد قاسم گجر نے دہشت گردانہ حملوں میں کئی لوگوں کی جان لی ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف جنگ کا منصوبہ بنانے میں شامل رہا ہے ۔وزارت نے کہا ہے کہ جو بھی ملک کے اتحاد اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔