٭ سری نگر : جموں و کشمیر پولیس نے واضح کہا کہ ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کی جو دہشت گردوںکے ساتھ گرفتار کئے گئے، تمغۂ جرأت کا اعزاز مرکزی وزارت داخلہ نے انہیں عطا نہیں کیا جیسا کہ صحافت کے چند گھرانوں نے خبر شائع کی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کے لئے مشہور ہے ۔ اگر کوئی غیر قانونی سرگرمیوں یا اس کے خلاف سرگرمی کا مرتکب ہو تو اسے بھی نہیں بخشتی چاہے وہ اس کے عملہ کاہی کیوں نہ ہو۔