وزارت داخلہ کی ہدایات پر قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت تشکیل دی گئی ماہرین کی ایک کمیٹی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر اکتوبر کے آس پاس بڑھ سکتی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ بچوں کے لیے طبی سہولیات ڈاکٹر ، عملہ ، وینٹیلیٹر ، ایمبولینس وغیرہ جیسے سازوسامان خصوصی طور پر فراہم کیے جائیں گے۔ جہاں بچوں کی بڑی تعداد متاثر ہونے کا خدشہ ہے‘‘۔