وزارت دفاع کا ناگ میزائیل کا کامیاب تجربہ

   

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج نے کامیابی کے ساتھ تیسری نسل کے دبابہ شکن گائیڈیڈ میزائیل ناگ کا پوکھرن میں کامیاب تجربہ کیا۔ 7 اور 18 جولائی کے درمیان یہ تجربے کئے گئے۔ ناگ میزائیلس انتہائی قلعہ بند دشمن پر بھی ہر قسم کے موسمی حالات میں دن ہو یا رات کامیاب حملے کرسکتے ہیں۔ اِس کا دائرہ کار 4 کیلو میٹر ہے لیکن 500 میٹر تک اِس کے حملے بالکل درست ثابت ہوتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی میزائیلس کا آزمائشی دور ختم ہوگیا ہے۔