وزارت صحت کی غلطی: کووڈ سے متعلق مشورے کے بجائے فحش ویڈیو ٹویٹ کر دیا

   

ٹورنٹو : کینیڈا کی ریاست کیوبک کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آخر ان کی جانب سے فحش مواد کا لنک کیوں ٹویٹ ہوا۔ وزارت صحت نے ’نامناسب مواد‘ پوسٹ کرنے سے ہونے والی ’تکلیف‘ کے لئے معذرت بھی پیش کی ہے۔کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں وزارت صحت نے 14 اپریل جمعرات کے روز اپنی اس ٹویٹ کے لیے معذرت پیش کی ہے جو فحش فلموں جیسے ’’نامناسب مواد‘‘ پر مبنی تھی۔ حکام کے مطابق اس ٹویٹ کا اصل مقصد کووڈ 19 سے متعلق صوبے کیوبیک کی ویب سائٹ کو صارفین سے مربوط کرنا تھا۔لیکن ایک میڈیا ادارے سی ٹی وی نیوز براڈکاسٹر نے یہ اطلاع دی کہ وزارت صحت نے جو لنک کووڈ 19 کی ویب سائٹ سے صارفین کو جوڑنے کے لیے پوسٹ کیا ہے وہ ایک فحش مواد پر مبنی ’پورن ہب‘ نامی اس ویب سائٹ کا ہے، جس پر فحش فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔ اس واقعے کے علم میں آنے کے فوری بعد صوبے کیوبک کی وزارت صحت نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے، ہمارے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نامناسب مواد پر مشتمل ایک لنک شائع ہو گیا تھا۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ہونے والی زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں اورہم اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔