وزارت عظمیٰ کے عہدہ کےلئےتیجسوی یادونےراہل گاندھی کی حمایت کرتےہوئےکہا- ‘جوملک کوچاہئے وہ ان کے پاس ہے’۔

,

   

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کےلیڈرتیجسوی یادونے جمعہ کوملک کےآئندہ وزیراعظم کےلئے کانگریس صدرراہل گاندھی کی حمایت کی۔ تیجسوی نے اس سے قبل بھی کانگریس پارٹی کی تعریف کی تھی اورراہل گاندھی کو وزیراعظم عہدے کا بہترین اورموزوں امیدوار بتایا تھا۔ تاہم اب تیجسوی یادونے ایک شرط بھی رکھ دی ہے۔

بہارکےسمستی پورمیں پہلی بارراہل گاندھی کے ساتھ اسٹیج شیئرکرتے ہوئے تیجسوی یادونے کہا ‘کانگریس صدروہی کرتے ہیں، جووہ کہتے ہیں اورملک کوان کےجیسے وزیر اعظم کی ضرورت ہے’۔ کانگریس کی ‘نیائے اسکیم’ کی تعریف کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ ایسی اسکیم ہے، جس سے ملک میں تبدیلی لانےکی صلاحیت ہے۔

راہل گاندھی نے جمعہ کو’نیائے اسکیم’ کوغریبی پرسرجیکل اسٹرائیک بتاتے ہوئے کہا کہ مجوزہ کم ازکم آمدنی کی گارنٹی اسکیم لبھاونا نہیں بلکہ ساونڈ اکنامکس پرمبنی ہے۔ واضح رہے کہ سمستی پورسیٹ پرکانگریس کی طرف سے اشوک رام الیکشن لڑرہے ہیں، جن کا مقابلہ مرکزی وزیررام ولاس پاسوان کے بھائی رام چندرپاسوان سے ہے۔

سمستی پورریلی میں کانگریس صدرراہل گاندھی نے تقریباً 25 منٹ تک خطاب کیا۔ راہل گاندھی جہازمیں خرابی آنے کی وجہ سےتاخیرسےپہنچنے کےلئےلوگوں سے معافی مانگی اورمیتھلی’کی حال چال چھے’ کہہ کرعوام کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ روزجہازمیں خرابی آنے کے بعد خود ہی ٹوئٹ کرکے اس کی خبر دی تھی۔