نئی دہلی۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارتوں یا سرکاری محکموں کے منعقدہ ہونے والے اجلاسوں میں اب چائے، سموسہ ، بسکٹ کے بجائے اخروٹ ،بادام ، کھجور ، بھنے ہوئے چنے پیش کئے جائیں گے۔ وزراء کی صحت کا بھرپور خیال کرتے ہوئے وزارت صحت نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے جو بھی اجلاس منعقد ہوں گے ، اس میں صرف صحت بخش غذائیں پیش کی جائیں مثلا ً کھجور ، بادام، اخروٹ اور بھنا ہوا چنا پیش کیا جانا چاہئے۔ محکمہ کے سرکاری اجلاسوں میں بسکٹس سربراہ کرنے سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ اب محکمہ کے کینٹینس میں بھی بسکٹس یا کوکیز سربراہ نہیں کی جائیں گی۔عہدیداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پلاسٹک واٹر باٹلس کا بھی استعمال نہ کریں۔