حیدرآباد ۔12۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت 17 ستمبر کو یوم عوامی حکمرانی کے طور پر منائے گی اور تمام اضلاع میں قومی پرچم لہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے حیدرآباد اور اضلاع میں قومی پرچم لہرانے کیلئے ریاستی وزراء اور اہم شخصیتوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی 17 ستمبر کو حیدرآباد میں قومی پرچم لہرائیں گے جبکہ ضلع ہیڈ کوارٹرس پر صبح 10 بجے پرچم کشائی تقریب منعقد ہوگی جس میں ریاستی وزراء اور اہم شخصیتیں حصہ لیتے ہوئے گارڈ آف آنر کی سلامی لیں گے۔ حکومت کے احکامات کے مطابق مشیر برائے اقلیت و کمزور طبقات محمد علی شبیر عادل آباد میں قومی پرچم لہرائیں گے ۔ وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ ( کتہ گوڑم) ، کونڈا سریکھا (ہنمکنڈہ) ، گورنمنٹ وہپ لکشمن کمار (جگتیال) ، صدرنشین فاریسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن پی ویریا (بھوپال پلی) ، گورنمنٹ وہپ بی ایلیا (جنگاؤں) ، حکومت کے مشیر جتیندر ریڈی (گدوال) ، صدرنشین ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن رمیش ریڈی (کاما ریڈی) ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو (کریم نگر) ، ڈپٹی چیف منسٹربھٹی وکرمارکا (کھمم) ، نائب صدرنشین قانون ساز کونسل بنڈا پرکاش (آصف آباد) ، گورنمنٹ وہپ رام چندر نائک ( محبوب آباد) ، وزیراکسائز جوپلی کرشنا راؤ (محبوب نگر) ، حکومت کے مشیر وینو گوپال راؤ (منچریال) ، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشو راؤ (میدک) ، رکن کونسل مہیندر ریڈی (میڑچل) ، وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا (ملگ)، نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ جی چنا ریڈی (ناگر کرنول) ، وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ (نلگنڈہ) ، صدرنشین پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن گروناتھ ریڈی (نارائن پیٹ) ، صدرنشین فینانس کمیشن سرسلہ راجیا (نرمل) ، صدرنشین منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ای انیل (نظام آباد) ، صدرنشین ویمنس کمیشن این شاردا (پدا پلی) ، گورنمنٹ وہپ اے سرینواس (سرسلہ) ، حکومت کے مشیر وی نریندر ریڈی (رنگا ریڈی) ، وزیر صحت دامودر راج نرسمہا (سنگا ریڈی) ، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر (سدی پیٹ) ، وزیرآبپاشی اتم کمار ریڈی (سوریا پیٹ ) ، اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار (وقار آباد ) ، صدرنشین ایس سی کارپوریشن پریتم (ونپرتی) ، وزیر مال پی سرینواس ریڈی (ورنگل) اور صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی (بھونگیر) میں پرچم کشائی انجام دیں گے ۔ تمام ضلع کلکٹرس کو 27 ستمبر کے انتظامات کی ہدایت دی گئی۔ 1