خواتین کا دہلی کے تلنگانہ بھون کے سامنے احتجاج، بنڈی سنجے کا پتلا نذر آتش
حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزراء سبیتا اندرا ریڈی، ستیہ وتی راٹھوڑ نے تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کے خلاف غیر پارلیمانی ریمارکس کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کویتا سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے تلنگانہ بھون کے سامنے بی آر ایس کی مہیلا کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے بنڈی سنجے کا پتلا نذر آتش کیا۔ کویتا سے اظہار یگانگت کیلئے دہلی میں رہنے والی دونوں وزراء نے کویتا کے خلاف بنڈی سنجے کی غیر پارلیمانی ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بنڈی سنجے کے گھر میں بھی خواتین ہیں مگر نہیں لگتا کہ وہ اپنے گھر کی خواتین کا بھی احترام نہیں کرتے ہوں گے۔ بنڈی سنجے کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سیاسی اقدار کی اہمیت گھٹ گئی ہے۔ جاگرتی صدر کی حیثیت سے کویتا نے تلنگانہ کی تحریک میں اہم رول ادا کیا ہے۔ خواتین تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوارہی ہیں۔ بنڈی سنجے نے جو غیر پارلیمانی ریمارکس کیا ہے۔ بی جے پی اس پر اپنا موقف ظاہر کریں۔ دونوں خاتون وزراء نے کہاکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں میں 100 حلقوں میں بی جے پی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ خاتون وزراء نے ملک کی تمام خواتین سے معذرت خواہی کرنے اور اپنے ریمارکس سے دستبرداری اختیار کرنے کا بنڈی سنجے سے مطالبہ کیا۔ بی آر ایس وزیراعظم مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف اپنے جدوجہد جاری رکھے گی۔ دوسری جانب بی آر ایس کی مہیلا کارکنوں نے بنڈی سنجے کے ریمارکس کے خلاف تلنگانہ بھون کے سامنے احتجاج کیا اور بنڈی سنجے کا پتلا نذر آتش کیا۔ ن